Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

وزیراعظم کا بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ

وزیراعظم عمران خان نے منگل کی رات راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر عظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں صحت کی سہولیات سمیت اسپتال میں عوام کو میسر علاج معالجے کے معیار، صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

عمران خان زچہ بچہ وارڈ سمیت اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور زیر علاج مریضوں کی خیریت اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعظم نے اسپتال میں تیمارداری کیلئے موجود مریضوں کے اہلخانہ سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے امراض کی تشخیص و علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات کے اہتمام کی بھی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store


News Source

وزیراعظم کا بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ