Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)پہنچا دیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے چیک اپ کیلئے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

پی آئی سی میں نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ،میڈیکل بورڈ میں پروفیسر حامد خلیل، پروفیسرشاہد حمید، پروفیسر ندیم حیات ملک اور ایم ایس ڈاکٹرامیر شامل ہیں۔

پروفیسر ندیم حیات ملک اورایم ایس ڈاکٹر امیر کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا چیک اپ کررہا ہے۔

میڈیکل بورڈ نواز شریف کا ایکو اور تھیلم اسکین کررہا ہے، میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال میں چیک اپ کی تجویز دی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔


News Source

نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

تبصرہ کریں