Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چوہدری نثارکی ملاقات  کی خواہش، نواز شریف نے انکار کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:اپنی غلطی کا احساس یا سیاسی مستقبل کی تاریکی کا خوف ، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی یاد ستانے لگی ، ملاقات کی خواہش کی تاہم نوازشریف نے ملنے سے انکارکردیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اورسابق وفاقی وزیررانا تنویرکردارادا کیا ، جن سے چوہدری نثارنے پارٹی قائد نوازشریف سے ملنے کی خواہش کی تھی ، جس کیلئے چوہدری نثار نے 2روز لاہور میں قیام بھی کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بھی چوہدری نثارکی پارٹی میں واپسی کے خواہشمند ہیں اور نوازشریف کی جانب سے گرین سنگنل کے منتظرہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے چوہدری نثار دو روز لاہور میں قیام بھی کیا تاہم ساری کاوشیں رائیگاں گئیں ۔

نوازشریف عام انتخابات سے قبل اور بعد چوہدری نثار کی جانب سے بیان بازی اور پارٹی پالیسی کیخلاف جانے پر سخت نالاں ہے جس کے باعث انہوں نے چوہدری نثارسے ملنے سے انکار کردیا ۔


News Source

چوہدری نثارکی ملاقات  کی خواہش، نواز شریف نے انکار کردیا