Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ اسلام آباد روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے روبروپیش ہوں گے۔

منگل کو سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے  افراد کے لواحقین کو اسلام آباد سے بلآخر بلاوا آہی گیا،خلیل اور ذیشان کے اہلخانہ انصاف کی امید لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان اور خلیل کی فیملی سے 2،2 افراد کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ آج  سامنے لائے جائے گی، اجلاس میں پولیس اور حکومتی نمائندوں کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہےاور اسلام آباد کے مجسٹریٹ کو بھی طلب کرلیا گیاجبکہ متاثرہ  خاندان کے بیانات بھی ریکارڈ کئےجائیں گے۔

روانگی  سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ذیشان کے اہلخانہ نے سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

ذیشان کے بھائی کا کہنا تھا کہ تفتیش حقائق پر مبنی نہیں، بیان بدلے جارہے ہیں، انصاف کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔


News Source

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ اسلام آباد روانہ