Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،جنرل زبیر  محمود

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھارت پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسلام آبادمیں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام گرے ہائبرڈ وار سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان میں دہشتگردی،آبی جارحیت،خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور سارک پلیٹ فارم کو متاثر کرنے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جنرل زبیر نے کہا کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،کلبھوشن جادیو کے انکشافات ناقابل تردید ہیں ،بھارت نے دہشتگردوں کی معاونت کی، ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور سارک کو منجمد کرنے کی نئی روایت نے جنم لیا ہے،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی،میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے خطرات پیدا کئے،ہندواتا سوچ نے خطے کونقصان پہنچایا۔

جنرل زبیر محمود حیات نے گرے ہائبرڈ وار کو رویتی جنگ سے مشکل قرار دیتے ہوئے اس کے نقصانات بھی بتائے اور کامیابی کا راستہ بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندھے اعتماد کا تصور ختم ہوچکا،گرے ہائبرڈ وار جنگ کی نئی قسم ہے،اس جنگ میں معیشت کی تباہی سے لےکر دہشتگردوں کو مالی معاونت تک شامل ہیں،اس جنگ میں سائبر حملے بھی ہوتے ہیں اور پراکسی وارز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،اس جنگ میں کامیابی کیلئے معاون سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو پرامن دنیا کا حامی ہے،چیلنجز کے باوجود مایوس نہیں ہوں گے،سی پیک کے ذریعے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔


News Source

کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،جنرل زبیر  محمود