Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پنلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پرویز الہیٰ کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا جس میں چیئرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

راجا بشارت کا کہنا ہے کہ پی اے سی کے چیئر مین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

تبصرہ کریں