Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا: فیاض الحسن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلوامہ کی دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا۔ عمران خان نے مودی سرکار کو سمجھا دیا ہے کہ دونوں ایٹمی ملک ہیں، سرجیکل سٹرائیک کوئی کھلونا نہیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی نے کوئی غلطی کی تو پوری 126 کروڑ عوام یاد کرتی پھرے گی۔ بھارت ہر دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، ایسی الزام تراشیاں اب بند ہونی چاہیئں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کرپٹ اور نوسرباز ہیں ان کا سعودی ولی عہد سے تعارف کیسے کرواتے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا ہے نہ ہی داؤ۔ نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں۔


News Source

پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا: فیاض الحسن