Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر57فیصد پاکستانیوں کا اظہار اعتماد: آئی آر آئی سروے

انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کے سینٹر فار “انسائٹس” (INSIGHTS) کی طرف سے پاکستان بھر میں کئے گئے سروے کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں کو عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر اعتماد ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی چیلنجز کے باوجود نئی حکومت اور وزیراعظم پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور حکومت کی کارکردگی کا اندازہ بنیادی طور پر موجودہ شدید اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت سے لگایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سروے کے نتائج کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ سروے نئے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

 

www.iri.org/resource/new-pakistan-poll-strong-approval-new-government-economic-concerns

 

install suchtv android app on google app store


News Source

عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر57فیصد پاکستانیوں کا اظہار اعتماد: آئی آر آئی سروے