Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

 بینکنگ کورٹ کا میگامنی لانڈرنگ کیس راولپنڈی  منتقل کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :بینکنگ کورٹ نے میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق،جمعے کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور دیگرملزمان کے وکلا نے کیس راولپنڈی منتقلی کی مخالفت کی تھی، ملزمان پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


News Source

 بینکنگ کورٹ کا میگامنی لانڈرنگ کیس راولپنڈی  منتقل کرنے کا حکم