Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سابق ممبراسٹیٹ سی ڈی اےبریگیڈیئر (ر) اسد منیر نےخودکشی کرلی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی، ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

پولیس نے اسد منیر کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ۔

اسد منیرعسکری انٹیلی جنس ایجنسی پشاورکےڈائریکٹررہےہیں،نیب نےگزشتہ روزاسدمنیرکےخلاف ریفرنس کی منظوری دی تھی۔

نیب نے اختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام عائد کیا تھا ،نیب نے ایف الیون اسلام آباد میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام عائد کیا ۔

دوسری جانب خود کشی سے قبل بریگیڈ یئرریٹائرڈ اسدمنیرنے چیف جسٹس کےنام خط لکھا ،جس میں کہا گیاکہ نیب نےمیرےخلاف2008میں ایک پلاٹ بحال کرنےپرریفرنس دائرکیا ہے،پلاٹ بحال چیئرمین سی ڈی اے نےکیامیں نےصرف تجویزدی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نیب کی جانب سےہراسگی سےبچنے کیلئے خود کشی کررہا ہوں ، میڈیا کے ساتھ ہتھ کڑیاں لگا کر پیش کرنےسےبچناچاہتا ہوں ، چیف جسٹس نیب افسران کے طرز عمل کونوٹس لیں ۔


News Source

سابق ممبراسٹیٹ سی ڈی اےبریگیڈیئر (ر) اسد منیر نےخودکشی کرلی