Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نیوزی لینڈ کی حکومت کا اذان جمعہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنا متاثر کن جذبہ: شہبازشریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیراعظم کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں جب کہ دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کو نیوزی لینڈ کی پیروی کرنی چاہئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار اذان جمعہ اور نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنا نہایت متاثر کن جذبہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام کے جذبہ کی قدر اور تحسین کرتے ہیں، وزیراعظم محترمہ جاسینڈا آرڈرن کا طرز عمل پوری دنیا کے لئے روشن مثال ہے، یہ رویہ اور طرز عمل اپنا کر دنیا سے نفرتیں مٹائی جا سکتی ہیں، امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

نیوزی لینڈ کی حکومت کا اذان جمعہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنا متاثر کن جذبہ: شہبازشریف