Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ کر نے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا،جس میں چیئرمین نیب کو شریف خاندان کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب شریف خاندان کیخلاف کیسزکی براہ راست نگرانی کریں گےجبکہ چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کے طلبی نوٹس منسوخ کردیئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز،صاحبزادی رابعہ عمران اور جوریہ علی کے طلبی نوٹس منسوخ کر دیئے،چیئرمین نیب نے مطلوب معلومات کیلئے سوالنامہ بھیجنے کاحکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کےکیسزکی نگرانی خودکروں گا،شریف فیملی کی خواتین کوآج ہی سوالنامہ ارسال کردیاجائےگا۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئےکی پالیسی پرسختی سے گامزن ہے،نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں،نیب خودمختارادارہ ہے،آئین اورقانون کے مطابق کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی نظرمیں تمام ملزمان برابرہیں،مقدمات کومیرٹ پرمنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔


News Source

شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ کرنے کا حکم