Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پشاور میں پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید

mobi;le

پشاورکےعلاقے حیات آباد میں پولیس مقابلہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی ماراگیا۔

تھانہ تاتارا پولیس کے مطابق حیات آباد فیز سیون کے سیکٹر ای فائیو اسٹریٹ 10 میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ اس دوران گھر کے اندر سے دہشت گردوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔ جائے وقوعہ پر کیوک رسپانس فورسز، سی ٹی ڈی، اور ایلیٹ فورسز کی بھاری نفری پہنچی اور مکان کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو دہشت گرودں نے فائرنگ کردی۔ جس سے ایک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔

وقفہ وقفہ سے گھر سے آنے والی دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


News Source

پشاور میں پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید