Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شریف خاندان اور آصف زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، فواد چوہدری

اگر یہ لوگ سچے ہیں تو کھل کر تردید کر یں اور اپنے دفاع میں ثبوت لائیں، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

اگر یہ لوگ سچے ہیں تو کھل کر تردید کر یں اور اپنے دفاع میں ثبوت لائیں، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، اب دونوں کا اپنے دفاع کے لیے مؤقف بھی ایک ہو چکا ہے کہ دونوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے اربوں روپے کے کالے دھن کے حقائق سامنے آئے ہیں شہباز شریف اینڈ سنز سے کوئی جواب نہیں بن پا رہا، شہباز خاندان کی طرف سے کل سے دی جانے والی وضاحتوں اور بیانات کے باوجود حقائق پر واضح جواب یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز حقائق کا جواب دینے سے قاصر رہے ہے، ان کے پاس اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا کوئی جواب نہیں تھا، وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں اور ان کا واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری کی دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، اب دونوں کا اپنے دفاع کے لیے موقف بھی ایک ہو چکا ہے کہ ” دونوں کے پاس کوئی جواب نہیں”، اگر یہ سچے ہیں تو کھل کر تردید کر یں اور اپنے دفاع میں ثبوت لائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک منظور پاپڑ والا اور محبوب ریڑھی والے کی شناخت کے متعلق کھل کر اور واضح تردید نہیں آئی، ملک کی دولت لوٹنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، قوم کی امید ہے کہ قانون بھی ان سے حساب لے گا۔


News Source

شریف خاندان اور آصف زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، فواد چوہدری