Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

فیصل آباد میں بس کی ٹکرسے طالبعلم کی ہلاکت پر ساتھی طلبا مشتعل  

طلبا کی ہنگامہ آرائی کے باعث 6 بسیں نذرآتش ہوگئیں- فوٹو: آئی این پی

طلبا کی ہنگامہ آرائی کے باعث 6 بسیں نذرآتش ہوگئیں- فوٹو: آئی این پی

فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے طالبعلم کی ہلاکت پر مشتعل طلبا نے 6 بسوں کو نذر آتش کر دیا اور میڈیا کے نمائندوں پر بھی تشدد کیا۔

سرگودھا روڈ پر قائم گورنمنٹ اسلامیہ کالج کا بارھویں جماعت کا طالب علم حیدر علی سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا جس پر ساتھی طلبا نے ہنگامہ برپا کر دیا، مشتعل طلبا نے بسوں پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جب کہ جامعہ چشتیہ چوک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔

پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر طلبا کو قابو نہ کیا جا سکا، ہنگامہ آرائی میں 6 بسیں نذرآتش ہو گئیں جب کہ مشتعل طلبا نے ریسکیو ٹیموں کو بھی آگے نہ آنے دیا جس کے باعث تمام بسیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ طلبا نے واقعے کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ پتھراؤ سے ایکسپریس نیوز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔


News Source

فیصل آباد میں بس کی ٹکرسے طالبعلم کی ہلاکت پر ساتھی طلبا مشتعل