Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سام سنگ کا پہلا لچکدار فون صرف چند ہفتے دور؟

اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 کو خریدنے کا انتظار کررہے ہیں، تو اس کی جگہ جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کے بارے میں سوچیں۔

جی ہاں سام سنگ کی جانب سے پہلا لچکدار اسکرین والا فون جنوری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایکس (زیر گردش نام) کو جنوری میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب جنوبی کورین کمپنی کی ویب سائٹ میں اس فون کے حوالے سے ایک سپورٹ پیج منظرعام پر سامنے آیا، یعنی کمپنی نے خود ہی اسے لیک کردیا۔

اس سپورٹ پیج میں ایک اسمارٹ ماڈل کا نمبر ایس ایم جی 888 این 0 لکھا ہے جو کہ اس سے پہلے گلیکسی ایکس کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا لچکدار اسمارٹ فون سرٹیفائیڈ کرالیا گیا

سام سنگ کے موبائل بزنس کے صدر کچھ عرصے پہلے خود تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی کمپنی 2018 میں فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے والی ہے۔

ابھی تو یہ کہنا مشکل ہے کہ ماڈل دیکھنے میں کیسا ہوگا تاہم اس بات کا اندازہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، جس کی وجہ وہ پیٹنٹ تصاویر ہیں جو کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھیں۔

فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس

ان تصاویر میں ایک اسمارٹ فون دکھایا گیا تھا جو درمیان سے دو حصوں میں فولڈ ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس

اس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات کیا ہوں گی، ان کا ذکر تو پیٹنٹ میں نہیں تھا تاہم اگر یہ واقعی جنوری میں سامنے آنے والا ہے تو اس کے جواب کے لیے کچھ زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں : اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟


News Source

سام سنگ کا پہلا لچکدار فون صرف چند ہفتے دور؟

تبصرہ کریں