Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ڈوئل اسکرین فلیپ فون متعارف کروادیا گیا ‘W2018’ سامسنگ کا نیا

Untitled-1-Recovered

اسمارٹ فونز تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک سام سنگ کے جنوبی کورئین یونٹ نے انتہائی خاموشی سے اب تک کا سب سے مہنگا ڈوئل اسکرین فلیپ فون متعارف کروادیا ہے۔

اس بار سام سنگ نے ڈوئل اسکرین فلپ فون ’ڈبلیو 2018‘ کو متعارف کرایا، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے مہنگا فلیپ فون کہا جا رہا ہے۔

ون پوائنٹ فائیو اپرچر کیمرہ اور بکس بی کے حامل ’ڈبلیو 2018‘ کو فوری طورپر صرف چین میں ہی متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اس کی قیمت بھی نہیں بتائی گئی۔

ممکنہ طور پر ’ڈبلیو 2018‘ کی قیمت 1500 سے 3 ہزار امریکی ڈالرز کے درمیان ہوگی، تاہم زیادہ امکان یہی ہے کہ اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز ہوگی۔

4.2 انچ اسکرین کے ڈوئل اسکرین ’ڈبلیو 2018‘ میں 6 جی بی ریم دی گئی ہے، جبکہ اس میں 64 جی بی تک ڈیٹا اسٹور کیا جاسکتا ہے۔

Image result for W2108 samsung flip phone

ایلیگنٹ گولڈ اور پلیٹینم کلر میں متعارف کرائے گئے ’ڈبلیو 2018‘ کا وزن سام سنگ کے گیلیکسی ایس 8 اور گیلیکسی ایس ایٹ پلس سے بھی زیادہ ہے۔

فولڈ ایبل ڈوئل اسکرین کے حامل فلپ ’ڈبلیو 2018‘ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے 2 ریئر کیمرے دیے گئے ہیں، جب کہ اس کی بیٹری 2300 ایم اے ایچ کی ہے۔

’ڈبلیو 2018‘ میں اسنیپ ڈریگن 835 کی چپ دی گئی ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا کیمرہ تیزی سے کام کرنے کا اہل ہے۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے گزشتہ برس اسی طرح کا موبائل ’ڈبلیو 2017‘ بھی متعارف کرایا تھا۔

رواں برس سام سنگ کے ڈبلیو سیریز کے موبائل کو 10 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ڈبلیو 2018‘ میں بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہوگا۔

اس فون کو چین کے بعد دیگر ممالک میں کب متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بشکریہ Android Authority


News Source

ڈوئل اسکرین فلیپ فون متعارف کروادیا گیا ‘W2018’ سامسنگ کا نیا