Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف

چینی کمپنی اوپو نے اپنے اسمارٹ فون اے 71 (2018) کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

ویسے تو یہ اس کمپنی کا مڈرینچ یا درمیانے درجے کا فون ہے مگر اس کی خاص بات فرنٹ کیمرے میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی ریکونیشن ٹیکنالوجی اور آئی فون ایکس جیسا دھندلا پس منظر کا فیچر ہے۔

اوپو 71 (2018) اسی نام سے گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے فون کا زیادہ بہتر اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

مزید پڑھیں : اوپو کے آئی فون ایکس جیسے 2 نئے اسمارٹ فونز

اس نئے فون میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ٹی ایف ٹی ڈسپلے 1280×720 پکسلز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے کلر او ایس 3.2 آپریٹنگ سسٹم کا اینڈرائیڈ نوگیٹ سے امتزاج کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 420 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایڈرینو 506 جی پی یو گرافکس پرفارمنس ہے۔

دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بہترین ‘سیلفی فون’

اسی طرح 3000 ایم اے ایچ بیٹری جو کہ کمپنی کے مطابق 19 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش اور ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرہ ہے جس کے اہم فیچرز کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو

فرنٹ کیمرے میں موجود ٹیکنالوجی صارف کو بیوٹی فلٹرز بنانے کی سہولت بھی دیتی ہے۔

اس کی قیمت کا اعلان تو کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر یہ بیس ہزار روپے سے کم ہونے کا امکان ہے۔


News Source

اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف