Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موٹرولا کا پہلا فنگرپرنٹ موبائل اپریل میں آنے کا امکان

گزشتہ برس جون میں امریکی کمپنی ’موٹرولا‘ نے سستا ترین موبائل ’موٹو ای فور‘ اور ’موٹو ای فور پلس‘ متعارف کرایا تھا۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ کمپنی رواں برس اپریل میں اسی رینج کا ایک اور بہترین فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔

موٹرولا کے پہلے سستے ترین فنگر پرنٹ سینسر کے حامل موبائل ’موٹو ای فائیو‘ کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون بھی ’موٹو ای فور‘ کی طرح کا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کا ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون پاکستان میں دستیاب

اینڈرائڈ اتھارٹی نے ’موٹو ای فائیو‘ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کمپنی سے منسلک ذرائع سے بتایا کہ پہلی بار کمپنی کسی سستے موبائل میں فنگرپرنٹ سینسر دے رہی ہے۔

موٹو ای فائیو کی لیک تصویر—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’موٹو ای فائیو‘ میں فنگر پرنٹ سینسر اسکرین کے اندر ہوگا یا اسے باہر کیمرے کی طرح متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: موٹرولا کے مزید 2 بجٹ فونز سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق ’موٹو ای فائیو‘ کی اسکرین بھی 5 انچ کی ہوگی، جب کہ اس میں فرنٹ اور بیک سائڈ پر ایک ایک ریئر کیمرہ دیا جائے گا، تاہم اس فون کی خاص بات اس کے فنگر پرنٹ سینسر کی ہوگی، جو اب تک موٹرولا کے کسی فون میں نہیں متعارف کرایا گیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ کمپنی اس موبائل کو لائٹ گولڈ، لائٹ وائیٹ اور بلیک رنگ میں متعارف کرائے گی۔

’موٹو ای فائیو‘ کو اپریل کے پہلے ہفتے میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی قیمت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی قیمت پاکستانی 30 ہزار روپے سے کم ہی ہوگی۔


News Source

موٹرولا کا پہلا فنگرپرنٹ موبائل اپریل میں آنے کا امکان