Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موبائل کے استعمال سے برین کینسرمیں اضافہ

موبائل فون کے استعمال سے کان کے اوپر دماغی حصے میں ٹیومر ہو سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

موبائل فون کے استعمال سے کان کے اوپر دماغی حصے میں ٹیومر ہو سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

 لندن: دماغ کے کینسرمیں پچھلے 10 سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل فون کا استعمال ہے۔

سائنسی جریدے جرنل آف انوائرنمنٹل اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق 1995ء سے 2015ء کے درمیان کیے گئے مطالعے سے انکشاف ہوا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران دماغ کے کینسر میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ برین ٹیومرکے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرززندگی میں تبدیلی اورموبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

سائنس دانوں نے ٹیومرکے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ ترٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے زرا اوپری حصے میں پائے گئے۔ دماغ کے بالائی اورپچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومرعین کان کے اوپر موجود تھے جس سے ممکنہ طورکہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومرکی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے اور جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس قسم کے ٹیومر کو glioblastoma کہا جاتا ہے اور یہ دماغ کے بالائی اور پچھلی حصے کے درمیان میں پیدا ہوتا ہے اور کبھی کبھی ابتدائی طور پر یہ ریڑھ کی ہڈی سے بھی جنم لیتا ہے تاہم زیادہ تر یہ کان کے اوپری حصے کی جانب پیدا ہوتا ہے جس کی ابتدائی تشخیص مشکل ہو تی ہے تاہم چکر آنا، دھندلا دکھائی دینا، بے ہوش ہوجانا یا چال میں فرق آنا اس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برین ٹیومر سے محفوظ رہنے کے لیے موبائل فون پر طویل باتیں نہ کریں اور اگر زیادہ طویل کال کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو ہینڈ فری استعمال کریں۔


News Source

موبائل کے استعمال سے برین کینسرمیں اضافہ