Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایپل کے خفیہ گیجٹ  کے متعلق افواہیں گرم

APPL

کچھ گیجٹ مداحوں کیلئے  ایپل کے نئے پروڈکٹ کی ریلیزکی خبر کسی تہوار سے کم نہ تھی۔

گزشتہ ہفتے ایک قابلِ بھروسہ ویب سائٹ 9ٹو5میک  نے بتایا تھا کہ ایپل کمپنی  اسٹار نامی ایک ڈیوائس کے اوپر کام کررہی ہے۔ جو ایک بالکل نئی قسم کی پروڈکٹ ہے۔

اس مبینہ پروڈکٹ کے پروٹوٹائپ چین میں بنائے گئے ہیں اور اس کی آزمائش کمپنی کے ہیڈکوارٹر کوپرٹینوپر کی گئی۔

پر افسوس ایسا نہیں ہورہا۔ ہم آئندہ آئی راکٹ یا کچھ ایسا خلائی  دیکھیں گے جِسے ‘اسٹار’ سے منسوب کیا جارہا تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق عین ممکن ہے یہ ایک نئے قسم کا ہائبرڈ گیجٹ ہو جو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ کا کراس ہو۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ ڈیوائس کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے۔ لیکن ہمیں یہ معلوم ہے کہ اس میں ٹچ اسکرین ہے، سِم کارڈ سلاٹ  ہے، جی پی ایس، کمپاس ہے اور یہ واٹر ریزسٹنٹ ہے۔

نئی پروڈکٹ کے متعلق یہ افواہ ہے کہ اس میں آرم چپس استعمال ہوئی ہیں جو ایپل نے ہی بنائی ہیں ۔

بے شک ایپل کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے متعلق تصدیق کرنا ناممکن ہے ۔ لہٰذا نئی آنے والی ڈیوائس کی افواہوں کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Metro.co.uk بشکریہ


News Source

ایپل کے خفیہ گیجٹ  کے متعلق افواہیں گرم