Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

وہ 7کا م جو واٹس ایپ ایڈمن کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا

aWhatsapp-768-1

دنیا کی نمبر ایک میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کا درجہ رکھنا کبھی کبھی وزیر اعظم ہونے کا احساس دِلاتا ہے۔ جس کے پاس اختیارات ہیں لیکن اختیارات کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے پاس موجود 7اختیارات یہ ہیں

ممبران کو شامل کرنا

واٹس ایپ کی تخلیق سے ہی  گروپ میں ممبران کو شامل کرنا ایڈمن کا خاصہ رہا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس سے ایک عام ممبر اور ایڈمن کے درمیان فرق کیا جاسکتا ہے۔

ممبران کو ہٹانا

گروپ سے کسی ممبر کو ہٹانے کا اختیار بھی ایڈمنسٹریٹر کے پاس ہوتا ہے۔ چاہے کوئی بھی ممبر ہو اگر وہ گروپ پر مسائل کا سبب بن رہا ہے تو ایڈمن اس کو ہٹانے کی سکت رکھتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کا تعین کرنا

اگر گروپ کی ذمہ داریاں بڑھ جائیں اور ان پر گرفت مشکل ہورہی ہو تو آپ کسی اور فرد کو بحیثیت ایڈمن  تعین کرسکتے ہیں۔

ایڈمن ہٹانا

بالکل تعیناتی معاملےکی طرح، صرف ایڈمن ہی دوسرے ایڈمن کی ایڈمنسٹریٹیو رسائی کو روک سکتا ہے یا اُسےکالعدم قرار دےسکتا ہے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر’ڈِس مِس ایز ایڈمن’ سے ساتھی ایڈمنز کو ہٹانا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

میسجز بھیجنا

واٹس ایپ نے حال ہی میں ‘رِسٹریکٹڈ گروپ’ فیچر کا اضافہ کیا ہے جس سے صرف ایڈمن کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ گروپ پر میسج ، ڈاکیومنٹس، ویڈیوز، تصاویر، وائس میسجز وغیرہ بھیجے اور گروپ ممبران انہیں صرف موصول کریں۔

گروپ انفو دینا

پہلے گروپ کا کوئی بھی ممبر گروپ کے متعلق معلومات میں تبدیلی کرسکتاتھا۔ اب یہ اختیار گروپ ایڈمن کے پاس ہے کہ ان تبدیلیوں کی اجازت وہ کس کس کو دیتا ہے۔

گروپ ڈیلیٹ کرنا

گروپ ایڈمن کے پاس گروپ ڈیلیٹ کرنے کے کا اختیار بھی ہے۔ ایسا وہ تمام ممبران کو ہٹا کرسکتا ہے۔

Dignited بشکریہ


News Source

وہ 7کا م جو واٹس ایپ ایڈمن کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا