Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

انسٹاگرام:گروپ کالنگ فیچر میں بڑی تبدیلی

t34

انسٹاگرام نے گروپ وڈیو کالنگ میں بڑی  تبدیلی کر دی  ۔جون میں انسٹاگرام نے وڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا  جو کہ ایک وقت میں چار صارفین گروپ کال کے ذریعے  آپس میں بات کر سکتے تھے مگر اب صارفین کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انسٹاگرام نے ایک وقت میں 6 صارفین کو وڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اپنی انسٹاگرام ایپ کو اپڈیٹ  کرنا ہو گا ،وڈیو چیٹ کے فیچر کو استعمال کرنے کے لئے آپ  کو ان باکس میں جانا ہے جہا ں پر ایک نیا کیمرہ کا آئیکن موجود ہوگا اس کو کلک کر کے آپ اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور اس کے ساتھ آپ وڈیو کو منی مائز  کرکے  انسٹاگرام ایپ کااستعمال بھی کرسکتے ہیں ۔

اسکے برعکس ایپل بھی گروپ وڈیو کالنگ  فیس ٹائم   کو اپ گریڈ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اس اپڈیٹ کے بات بیک وقت32 صارفین آپس میں وڈیو کال کے ذریعے  بات کر سکیں گے۔

Source : 9to5mac


News Source

انسٹاگرام:گروپ کالنگ فیچر میں بڑی تبدیلی

تبصرہ کریں