Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بیگمات پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن تیار

-Brash Brands

-Brash Brands

ابو ظہبی: مردوں کیلئے ایک ایسی ایپلی کیشن بنا دی گئی ہے جس نے دنیا بھر کی خواتین میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام ابشر (Absher)  ہے جس کے ذریعے کسی بھی خاتون کا وارث (باپ، شوہر، بیٹا یا کوئی اور مرد نگہبان) اس خاتون کی نگرانی کرسکے گا اور دیکھ سکے گا کہ وہ کہاں آجا رہی ہے۔

The Absher app is run by the Saudi government and has been downloaded more than one million times so far

رپورٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ذریعے خاتون کی نقل و حرکت کو محدود بھی کیا جا سکتا ہے اور اسے ملک سے فرار ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔

The iTunes and Google Play stores freely host an app called Absher, run by the Saudi government that tracks women and stops them leaving the country

ایپلی کیشن میں گارڈین کو خاتون کانام اور اس کا پاسپورٹ نمبر داخل کرنا ہوگا اور یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ خاتون دن میں کتنی بار اور کتنی دور تک سفر کر سکتی ہے۔

ایپ میں ایک پیج ایسا ہے جس کے ذریعے وارث خاتون کی کسی جگہ سفر کی اجازت منسوخ بھی کر سکتا ہے۔

Absher allows men in Saudi Arabia to track and control where women travel

رپورٹ کے مطابق گارڈین اس ایپلی کیشن میں عورت کے سفر متعلق جو حدود متعین کرے گا، اگر عورت اس سے باہر جائے گی تو مرد کو الارم کے ذریعے یہ ایپلی کیشن مطلع کر دے گی اور وہ پولیس کی مدد سے خاتون تک پہنچ سکے گا۔

حقوق نسواں کی کارکن یاسمین محمد کا کہنا ہے کہ یہ ایک المیہ ہے ایسی ایپلی کیشن کو ایپل اور گوگل نے اپنے ایپ اسٹورز میں جگہ دے رکھی ہے۔

Under Saudi law, every woman has a legal 'guardian' who can restrict her travel to specific airports and routes, receiving alerts when they cross borders

اب تک سعودی عرب میں اس ایپلی کیشن کو 10لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کیا جا چکا ہے۔

باقی دنیا میں ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے استعمال ہو رہی ہے لیکن سعودی عرب میں اسے صنفی امتیاز اور خواتین کو مردوں کے تابع بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔


News Source

بیگمات پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن تیار

تبصرہ کریں