Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

گوگل اسسٹنٹ کو دی جانے والی وائس کمانڈز ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

Untitled-1

گوگل اسسٹنٹ گوگل کا وہ سرچ فیچر ہے جو وائس کمانڈز سے سرچ رزلٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کیلئے گوگل آپ کی آواز کو ریکارڈ کرتا ہے، اس کا تجزیہ کرکے مطلب سمجھتا ہے اور پھر نتائج فراہم کرتا ہے۔

گوگل آپ کی تمام وائس کمانڈز کو بالکل ایسے ہی محفوظ رکھتا ہے جس طرح ٹیکسٹ کیلئے سرچ کی جانے والی ہسٹری کو محفوظ رکھتا ہے۔

ٹیکسٹ ہسٹری کی طرح وائس کمانڈ کے ڈیٹا کو بھی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

وائس کمانڈز کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے ڈیسک ٹاپ سے یہاں کلک کرکے ایکٹیویٹی کنٹرول پر جائیں۔ اسکرول ڈاؤن کرکے وائس اینڈ  آڈیو ایکٹیویٹی سیکشن پر آئیں۔

یہاں پر آپ  ٹوگل پر کلک کرکے ریکارڈنگ کو اسٹاپ بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم ایسا کرنے کی صورت میں گوگل آپ کو خبردار کرے گا کہ اس سے گوگل آپ کی  ”Ok Google“ کی کمانڈ شناخت نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کو بہتر طور پر ذاتی نتائج دکھا پائے گا۔

وائس کمانڈز ڈیلیٹ کرنے کیلئے Manage Activity پر کلک کریں۔ اگلے صفحے پر آپ کو اپنی وائس کمانڈ کی ساری ہسٹری اور اسکرول کرنے پر ٹائم لائن نظر آئے گی۔

یہاں پر آپ وائس کمانٹز کو ایک ایک کرکے بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایک ہی بار زیادہ وائس کمانڈز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پیج کے بائیں جانب Delete activity by پر کلک کریں۔

ڈیلیٹ ایکٹیویٹی پیج پر آپ ایک مخصوص عرصے کے دوران کی وائس کمانڈز بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔


News Source

گوگل اسسٹنٹ کو دی جانے والی وائس کمانڈز ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

تبصرہ کریں