Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

انسائیٹ خلائی جہاز نے مریخ کا موسمیاتی خبرنامہ بھیجنا شروع کردیا

انسائیٹ خلائی جہاز نے سیارہ مریخ پر پل پل کا موسم بتانا شروع کردیا ہے۔ فوٹو: جے پی ایل

انسائیٹ خلائی جہاز نے سیارہ مریخ پر پل پل کا موسم بتانا شروع کردیا ہے۔ فوٹو: جے پی ایل

کیلفورنیا: اب مریخ پر موجود خلائی جہاز کی بدولت سرخ سیارے کی روزانہ کی بنیاد پر موسمیاتی خبرنامہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اب ہم زمین کے علاوہ کسی دوسری دنیا کے موسم سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔

نظامِ شمسی کے اہم اور زمین کے پڑوسی سیارے پرناسا کی جانب سے حال ہی میں انسائیٹ نامی خلائی جہاز بھیجا گیا ہےاور اس کے حساس ترین آلات کو جدید ترین موسمیاتی اسٹیشن قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خلائی جہاز مریخ کے درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور دباؤ وغیرہ کی خبردیتا رہتا ہے۔

مریخ پر زلزلے پیما آلات بھی ہیں اور اپنے جدید نظاموں کی بدولت یہ زمین کی اندرونی کیفیات اور اس کی ساخت پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ موسم کا احوال بھی 24 گھنٹے نشر کرتا رہتا ہے۔

انسائیٹ میں آگژیلری پے لوڈ سب سسٹم موسمیاتی خبر لیتا رہتا ہے جبکہ اس میں جدید زلزلہ پیما اور مقناپیما (میگنیٹومیٹر) بھی نصب ہیں۔ تاہم موسمیاتی اسٹیشن مشہورِ زمانہ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے تیارکیا ہے جس کی بدولت وہ مریخ پر طوفانِ بادوباراں یا مطلع صاف رہنے کی خبردیتا رہتا ہے۔

17 فروری کو مریخ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 17 اور منفی 95 درجے سینٹی گریڈ تھا اور وہاں 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی ۔ اگر آپ مریخی موسم میں دلچسپی رکھتے ہیں تو روزانہ کا موسمیاتی احوال یہاں سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔


News Source

انسائیٹ خلائی جہاز نے مریخ کا موسمیاتی خبرنامہ بھیجنا شروع کردیا

تبصرہ کریں