Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موبائل فونز کی چوری اور ریکوری کیلئے ایپ متعارف

snatchingimage

لاہور: پولیس نے موبائل فونز کی چوری اور ان کی ریکوری کرنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے۔ جس میں سیلر اور پرچیزر دونوں کا ڈیٹا درج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فونز چوری کرنا اور دکان دار کو بیچنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔

لاہور پولیس نے  پی آئی ٹی بی کے تعاون سے E-GADGET Monitory System  ایپ متعارف کروا دی ہے، جسے پلے اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکے گا۔

موبائل ریپئیرنگ،IMEI  اور سیلر، پرچیز کا تمام ڈیٹا اس ایپ سے ان لائن ہوگا۔جبکہ  موبائل تھیف ایپلیکیشن کا ڈیٹا بیس پولیس کے پاس بھی دستیاب ہو گا۔ پولیس کے اس اقدام کو تاجروں نے بھی سراہا ہے۔

موبائل ایپلیکیشن میں خریدنے اور بیچنے  والوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی، جس سے موبائل اسنیچنگ جیسے کرائم جیسے واقعات میں پولیس کو بے حد مدد ملے گی۔


News Source

موبائل فونز کی چوری اور ریکوری کیلئے ایپ متعارف