Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک

ٹکرلگنے سے  گول کیپر شعور الہدیٰ کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

ٹکرلگنے سے گول کیپر شعور الہدیٰ کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

جاوا: انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں مقامی فٹبال لیگ میں پرسیلا اور سیمین پڈانگ کےمابین میچ جاری تھا کہ اس دوران پرسیلا ٹیم کا گول کیپر اپنے ہی کھلاڑی کی ٹکر لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 38 سالہ شعور الہدیٰ گول کیپرکو سر اور سینے پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ٹکرلگنے سے شعور الہدی کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا،ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے سے کھلاڑی کا سانس بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صومالیہ ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 231تک پہنچ گئی

دوسری جانب گول کیپرکی موت پر شہرسوگ میں ڈوب گیا۔کھلاڑیوں اور ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ کے بعد شعور الہدی کی یاد میں شمعیں روشن کیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پرسیلا ٹیم نے میچ میں صفر کے مقابلے میں دوگول سے کامیابی حاصل کرلی۔


News Source

ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک

شناختی عنوان:,