Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان کے ٹی20 میں عالمی نمبر 1 بننے کا امکان – Sport

کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کا ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کاامکان روشن ہو گیا ہے۔

لاہور میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا تھا۔

کلین سوئپ کی بدولت پاکستانی ٹیم کو اہم پوائنٹس مل گئے ہیں اور قومی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 124 ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان کے ٹی20 میں نمبر ون بننےکے امکانات بڑھ گئے۔

آئی سی سی کی ٹی20 درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور اسے اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز لازمی جیتنا ہو گی۔

تاہم اگر کیویز بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز 2-1 سے ہارا تو پاکستان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بن جائے گی البتہ اگر نیوزی لینڈ نے سیریز میں کامیابی حاصل کی تو پاکستان دوسرے نمبر پر ہی رہے گا۔

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اب تک چودہ میں سے بارہ ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ اسے صرف دو میں شکست ہوئی۔


News Source

پاکستان کے ٹی20 میں عالمی نمبر 1 بننے کا امکان – Sport

شناختی عنوان:,