Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں، سرفراز احمد

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے میں ٹاس کا بھی اہم کردار ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے میں ٹاس کا بھی اہم کردار ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں۔ گزشتہ دونوں ٹورز میں مختلف پچز نظر آئیں، ٹاس کا بھی اہم کردار ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ ایک ڈیڑھ سال سے کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، شعیب ملک اور بابر اعظم ٹیم کا مستقل حصہ بن چکے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان کو کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، وہ تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ جا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دورہ زمبابوے؛ تمام منتخب کرکٹرز نےفٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی موجودگی سے ٹیم کی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی مضبوط ہوگی۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں اور اب انہیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی آزمائیں گے۔


News Source

زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں، سرفراز احمد

شناختی عنوان:,