Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مشکلات سے گھری بنگلہ دیش کی مدد کو سومیا اور قیس پہنچ گئے – Sport

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے انجری اور بیٹنگ مسائل کے حل کے لیے امرالقیس اور سومیا سرکار کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دو اضافی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

سینئر بلے بازوں کی انجریز بنگلہ دیش پریشانی کا شکار ہے اور تمیم اقبال ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ شکیب الحسن انگلی اور مشفیق الرحیم پسلی کی انجری کے باوجود مسلسل کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی انجری مزید بگڑنے کا بھی اندیشہ ہے۔

بنگلہ دیش کے سلیکٹرز نے ایشیا کپ میں افغانستان اور بھارت کے خلاف میچ میں بلے بازوں کی ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو اضافی بلے بازوں امرالقیس اور سومیا سرکار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، نائب کپتان شکیب الحسن، محمد متھن، لٹن داس، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محموداللہ، مصدق حسین، نظم الحسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، مومن الحق، سومیا سرکار اور امرالقیس پر مشتمل ہے۔


News Source

مشکلات سے گھری بنگلہ دیش کی مدد کو سومیا اور قیس پہنچ گئے – Sport

شناختی عنوان:,