Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کمینڈو مینڈس دائیں اور بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کے ماہر

انگلینڈ کیخلاف ٹور میچ میں کمینڈو مینڈس نے اپنی صلاحیت دکھا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سری لنکا کے آف سپن باؤلر کمینڈ و مینڈس بائیں اور دائیں دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ٹور میچ میں انہوں نے اپنی اس صلاحیت کا اظہار کرکے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے انگلش بلے باز آئن مورگن اور جوروٹ کو بائیں اور دائیں ہاتھ سے یکساں رفتار اور ردھم سے باؤلنگ کی تاہم انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

انگلش بلے بازوں نے دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کا سامنا کرنے کو خوشگوار واقعہ اور کمینڈو کو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store


News Source

کمینڈو مینڈس دائیں اور بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کے ماہر

شناختی عنوان:,