Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستانی گیند بازوں کا شاندار کم بیکآج نیوز

00

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے 3 میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز آخری سیشن میں پاکستانی گیندبازوں کا شاندار کم بیک، 8 پروٹیز بلے باز 257 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز اسکور کرلئے تھے اور ایک مضبوط پوزیشن میں آگئے تھے۔

تاہم چائے کے وقفے کے بعد پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور کچھ ہی رنز دے کر مزید 5 پروٹیز بلے بازوں کو پویلین پہنچا دیا۔

چائے کے وقفے کے بعد محمد عامر اور حسن علی نے دو دو جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔


News Source

جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستانی گیند بازوں کا شاندار کم بیکآج نیوز

شناختی عنوان:,