Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چیپل کو ویرات کوہلی میں بریڈمین کی جھلک نظر آنے لگی

بھارتی کپتان عصرحاضر میں تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان عصرحاضر میں تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان۔ فوٹو: فائل

سڈنی: ای ین چیپل کو ویرات کوہلی میں ڈان بریڈ مین کی جھلک دکھائی دینے لگی۔

آسٹریلیا کو اس کے ملک میں ٹیسٹ اور پھر ون ڈے سیریز میں پچھاڑنے کے بعد جہاں بھارت میں ویرات کوہلی کو سراہا جارہا ہے وہیں پر ای ین چیپل اور مائیکل کلارک نے بھی بھارتی کپتان کے قصیدے پڑنا شروع کردیے ہیں۔

چیپل کہتے ہیں کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین پلیئرز سے زیادہ ایوریج کوہلی کی ہے، باقی تین کھلاڑیوں میں ویو رچرڈز، سچن ٹنڈولکر اور ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں، بلاشبہ ٹنڈولکر کے رنز سب سے زیادہ اور سنچریوں میں بھی وہ آگے ہیں مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انھوں نے باقی تین کے مقابلے دگنے سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، ان تینوں کے مقابلے میں کوہلی زیادہ بہتر جارہے ہیں جنھوں نے اپنی ہر ساڑھے پانچویں اننگز کو سنچری میں تبدیل کیا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایوریج کے لحاظ سے ون ڈے کرکٹ کے ڈان بریڈ مین ثابت ہوں گے۔

ادھر مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ میرے نزدیک ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین ہیں، انھوں نے بھارت کی جانب سے جو کارنامے انجام دیے ہیں اس کے بعد مجھے اس بارے میں کوئی بھی شک باقی نہیں رہا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 219 ایک روزہ میچز میں 10 ہزار 385 رنز بناچکے ہیں، اس دوران ان کی ایوریج 59 سے زائد اور اس میں 39 سنچریاں شامل ہیں۔

 


News Source

چیپل کو ویرات کوہلی میں بریڈمین کی جھلک نظر آنے لگی

شناختی عنوان:,