Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پشاور زلمی معرکے لڑنے میدانِ جنگ (دوبئی) روانہ: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آغاز میں بس چند دن ہی باقی ہیں، تاہم اس کی تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے اور اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کے کھلاڑی دبئی روانگی شروع ہوگئی ہے۔

اس ایونٹ میں شامل 2 مرتبہ کی فائنلسٹ پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دبئی اڑان بھرنے سے قبل اچھی کارکردی پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی میں شامل جارحانہ بلے باز کامران اکمل نے دبئی روانگی کے موقع پر کہا کہ وہ پی ایس ایل سیزن 4 میں اچھی کارکردگی کےلیے پر امید ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے شائقین سے سپورٹ اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 

اسی طرح ابھرتے ہوئے کھلاڑی عمید آصف نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

ساتھ ہی پشاور زلمی میں شامل دو کھلاڑی نبی گل اور ابتسام شیخ بھی دبئی روانہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، شائقین پشاور زلمی کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے منیجر ارشد خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی جلد زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

پشاور زلمی معرکے لڑنے میدانِ جنگ (دوبئی) روانہ: پی ایس ایل

شناختی عنوان:,