Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویمنز ٹی 20 رینکنگ جاری کردی،بولنگ اوربیٹنگ کیٹگری کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیا، بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹگری کی ٹاپ 10 پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی، جب کہ بولرز میں نشریٰ سندھو 11ویں  پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈین ویمنز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔

 بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، پاکستانی کپتان بسمیٰ معروف 3 درجہ ترقی سے 15ویں  اور جویریہ خان 16ویں  پوزیشن پر ہیں۔

بولرز میں آسٹریلوی میگن شاؤٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشریٰ سندھو 11ویں ، ندا ڈار 13ویں  اور انعم امین 19یں  پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔


News Source

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں