Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارت کا آئی سی سی کو خط بھیجنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ممبئی:پلوامہ حملے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا، بھارتی بورڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019میں پاکستان کی شرکت روکنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کوخط بھیجنےکا فیصلہ کرلیا۔

بھارت، پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا،پی ایس ایل میچزدکھانے پرپابندی اورپروڈکشن سےانکار کےبعدبھارت نے ایک اوراوچھا ہتھکنڈااپنالیا،ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پرپابندی لگانے کےدرپے ہوگیا۔

بھارت میں پاکستان سے ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ ہورہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پرپابندی لگانے کیلئے آئی سی سی کوخط بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اگرآئی سی سی نے بھارت کا مطالبہ نہ مانا تو بھارتی ٹیم بطور احتجاج ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لےگی،اس معاملے پربھارتی بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کوہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی حکام ستائیس فروری کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھائیں گے، ورلڈ کپ 2019میں پاک بھارت مقابلہ 16جون کو اولڈ ٹریفورڈ پرشیڈول ہے۔


News Source

بھارت کا آئی سی سی کو خط بھیجنے کا فیصلہ

شناختی عنوان:,