Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ جلد بحال ہونے کا امکان – Sport

پاکستان سپر لیگ 2019 کے میچوں کے کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

پی سی بی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ بورڈ رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے اکثر میچوں کی پاکستان میں میزبانی کی امید کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی زیادہ غلطیاں کرتے ہوئے بھی مقابلہ کیسے جیت گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیریز کے اکثر میچوں کی پاکستان میں میزبانی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، چند ٹی20 میچز کے ساتھ ہماری اصل توجہ پاکستان میں 10سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں کیے گئے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں۔

پاکستان سپر لیگ کی بدولت پی سی بی نے چند ٹیموں کو قائل کر کے ملک میں ٹی20 سیریز تو کھیل لی لیکن 10سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی بنگلہ دیشی بورڈ کو ون ڈے یا ٹی 20 سیریز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز پیش کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک بھارت کشیدگی سے پی ایس ایل میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا‘

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کو پی ایس ایل کے متعدد میچز پاکستان میں دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور پی سی بی ان سے رواں سال بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کرے گا۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں سال بنگلہ دیش کی خواتین اور یوتھ ٹیم کی بھی پاکستان آمد کا قوی امکان ہے۔


News Source

ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ جلد بحال ہونے کا امکان – Sport

شناختی عنوان:,