Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آسٹریلیا نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دے دیا

khawaja

نئی دہلی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو 273 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایک بار پھر عثمان خواجہ نے شاندار سینچری اسکور کی، اس کے علاوہ پیٹر ہینڈزکومب سے 52، رچرڈسن نے 29، فنچ نے 27 جبکہ اسٹوئنس اور ٹرنر نے 20، 20 رنز اسکور کئے۔

ایک موقع پر آسٹریلیا کا اسکور صرف 1 وکٹ کے 175 رنز تھا تاہم بھارتی گیندبازوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انہیں 272 رنز تک ہی محدود کردیا۔

بھونیشور کمار نے 3، رویندرا جڈیجہ اورمحمد شامی نے 2، 2 جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source

آسٹریلیا نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دے دیا

شناختی عنوان:,