Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان ایسی ٹیم ہے جو اپنے دن پر کسی کو بھی ہراسکتی ہے: ویرات کوہلی

نئی دلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں 5ٹیموں کو مضبوط قرار دے دیا لیکن پاکستان کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے وقت کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوگی۔ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مضبوط نظر آتی ہیں، بھارتی ٹیم بھی مضبوط ہے اور اب آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے پاکستان ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی ٹیم ہے جو اپنے دن پر کسی کو بھی ہراسکتی ہے۔ ویرات کوہلی نے قرار دیا کہ اتنی مضبوط ٹیموں کی موجودگی میں اصل اہمیت اس بات کی ہوگی کہ آپ ورلڈ کپ میں کس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔



News Source

پاکستان ایسی ٹیم ہے جو اپنے دن پر کسی کو بھی ہراسکتی ہے: ویرات کوہلی

شناختی عنوان:,