Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان کے نام بڑی فتح، کک باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باسنگ کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی ۔

مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔

پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی۔

مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

پاکستان کے نام بڑی فتح، کک باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

شناختی عنوان:,