Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارتی کرکٹر کا میچ کے دوران اچانک انتقال

cricket

کولکتہ: بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کرکٹر کی میچ کے دوران اچانک موت ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سونو یادیو نامی یہ بلے باز بیٹنگ کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔

بیٹنگ کے بعد واپس آتا ہوا یہ بلے باز جیسے ہی گرا تو ساتھی کرکٹرز نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے سونو کو مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے یہ میچ کولکتہ کے باٹا کلب میدان پر کھیلا جارہا تھا، جس میں ایک  22 سالہ نوجوان کرکٹر کی اچانک موت ہوئی۔ وہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دوسری ڈویژن لیگ میں بالی گنج اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔


News Source

بھارتی کرکٹر کا میچ کے دوران اچانک انتقال

شناختی عنوان:,