Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی، سموگ ختم ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سموگ کے ختم ہونے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


News Source

آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی، سموگ ختم ہونے کا امکان