Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش

سپر ہائی اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات سے ہفتے تک بارش کا امکان ظاہر کیاہے جس کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کراچی میں سپرہائی وے، اس سے متصل علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے جب کہ ائیرپورٹ، ملیر اور رزاق آباد میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن اقبال، ، گلستان جوہر، ذوالفقار آباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

شارع فیصل پر بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے سڑک پر پھسلن کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں سلپ ہوگئیں

محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 25 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مون سون کی بارش میں گرج چمک ہوتی ہے البتہ شہر میں بہت تیز بارشوں کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کےبعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش

تبصرہ کریں