Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

30 اگست 2017 (08:08)

0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں دور دور تک ،سکھر، لاڑکانہ،کوئٹہ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ہزارہ ڈویژنوں، مالاکنڈ اور پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورلاہور چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
پشاور ستائیس
کراچی تیس
کوئٹہ بیس
گلگت اٹھارہ
مری سترہ
اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ