Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

استور اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری

وادی کاغان کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر وقفہ وقفہ سے برفباری ہوئی۔ استور کے پہاڑوں پر رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شدید سردی ہے اور نمونیہ کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
بالاکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
پنڈدادنخان کے گردونواح میں کالے بادلوں کا راج ہے اور بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں اسموگ کا راج برقرار ہے جس کے باعث فضا گرد آلود ہے اور شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن محسوس ہورہی ہے۔ شہر کے چند علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد ہی پنجاب میں سموگ ختم ہوگئی اور خشک سردی کی بیماریاں کم ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store


News Source

استور اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری