Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ضلع استور اور گردنواع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقے ضلع استور اور گردنواع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری،  شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

برف باری کی وجہ سے ضلع استور کے بالائی علاقوں سے ضلع ہیڈکواٹر کی طرف زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے لوگ لکڑی اور گرم ملبوسات خریدنے کے لئے بازاوں کا رخ کیا۔
ضلع استور اور گردنواع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے شدید برف کا سلسلہ جاری ہے شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے جبکہ استور کے بالائی علاقے منی مرگ قمری میر ملک سے استور ہیڈکواٹر کی طرف زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ شدید برف باری کی وجہ سے سردی کے لہر میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے لکڑی اور گرم ملبوسات خریدنے کے لئے بازاوں کا رخ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

ضلع استور اور گردنواع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری

تبصرہ کریں