Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شدید برف باری سے وادی کاغان میں 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری جاری ہے جبکہ وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جب کہ درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی 14 گھنٹوں سے بند ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگی ہیں اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔

سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

شدید برف باری سے وادی کاغان میں 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تبصرہ کریں