Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شاہکوٹ میں دلہنوں کی ایمبولینس میں رخصتی

شاہکوٹ میں دلہنوں کی ایمبولینس میں رخصتی

شاہکوٹ: شاہکوٹ میں دل کے ارمان دھرنے میں بہہ گئے، بارات موٹر سائیکلوں پر روانہ، دلہنوں کی رخصتی ایمبولینس میں کرنا پڑ گئی۔ ولی پور بوڑا کے رہائشی اقبال رحمانی کے بیٹوں ماسٹر کاشف اور انجینئر راشد کی گزشتہ روز باراتیں لاہور جانا تھیں لیکن دھرنے کی وجہ سے کاروں کو مانانوالہ اڈا سے واپس لوٹنا پڑا، اقبال رحمانی کے بیٹوں نے ضد لگا لی شادی آج نہ ہوئی تو ساری عمر کنوارے رہیں گے، جس پر رات کو بارات موٹر سائیکلوں پر روانہ ہوئی۔ جہاں انہیں تاخیر سے پہنچنے پر باسی کھانا کھانا پڑا۔دوسری جانب دلہنوں نے موٹر سائیکلوں پر رخصتی سے انکار کر دیا جس پر قریبی عزیز ڈاکٹر نذیر نے ایمبولینس مہیا کی، دلہنوں کو عروسی جوڑوں کے بجائے نرسوں کا لباس پہنا کر سسرال روانہ کیا گیا، سحری کے وقت نوبیاہتا جوڑوں کو گھر میں دیکھ کر ماں نے صبر و شکر کیا اور اقبال رحمانی نے گاؤں میں اعلیٰ ولیمہ کر کے اپنے روٹھے ہوئے باراتیوں کو راضی کیا۔


News Source

شاہکوٹ میں دلہنوں کی ایمبولینس میں رخصتی