Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ

اسکول بس میں کوئی کیمرا نہ ہونے پر عدالت نے اسکول انتظامیہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے، فوٹو:فائل

اسکول بس میں کوئی کیمرا نہ ہونے پر عدالت نے اسکول انتظامیہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے، فوٹو:فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک اسکول بس میں طلبہ کی لڑائی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ملنے پر اسکول انتظامیہ پر ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق  ابوظہبی کی کرمنل کورٹ نے ایک نجی اسکول کو طلبہ کی حفاظت اور سیکیورٹی اقدامات سمیت ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط  میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی میں گالی دینے پر 57 ہزار روپے جرمانہ مقرر

عدالتی دستاویزات میں  بتایا گیا ہے کہ پولیس کو والدین کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اسکول بس میں ایک طالب علم نے ان کے بچے سے لڑائی کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران اسکول انتظامیہ کو طلب کرکے سوال جواب کیے  لیکن جب بس کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس میں کوئی کیمرا ہی نہیں تھا۔

سرکاری وکیل نے غفلت برتنے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رپورٹ دی جس  کی روشنی میں عدالت نے اسکول کو 1 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔


News Source

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ